بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) ہیڈ آفس میں آگ لگ گئی۔
کے ایم سی کے حکام کے مطابق آگ میئر کراچی مرتضیٰ کے دفتر میں لگی، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ میئر آفس سے متصل کچن میں لگی تھی، آگ سے میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔