پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 1 منٹ میں 340 پنچز لگا کر گینیز بک میں ریکارڈ درج کرا دیا۔
اس پہلے یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیاجیوتی سرکار کا 1 منٹ میں331 پنچز کا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ریکارڈ تسلیم کر لیا۔
فاطمہ نے 2 کرسیوں کے درمیان اسٹریچنگ کرتے ہوئے 1 منٹ 45 سیکنڈ تک بیلنس برقرار رکھ کر ریکارڈ بنایا۔
فاطمہ نسیم کا یہ 10 واں ریکارڈ ہے جس کو تسلیم کیا گیا ہے، وہ پاکستان کے لیے 10 عالمی ریکارڈز بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔