غزہ کی معصوم وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن زندگی کا آخری دن بن گیا، والد کے ساتھ شہید

—’جیو نیوز‘ گریب

مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے غزہ کی وفا یوسف کا اسکول کا پہلا دن معصوم بچی کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے نے 5 سالہ وفا یوسف کی جان لے لی، گاڑی میں موجود وفا کے والد بھی شہید ہو گئے۔

دیر البلح میں اسکول پر اسرائیلی گولہ باری سے 7 سالہ سعدی بھی شہید ہو گیا۔

2023ء میں شروع کیے گئے اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے آج جنوبی لبنان کے علاقے کفررمان پر 2 فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔