بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی نے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ایشا ریکھی نے اتوار 6 ستمبر کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ میں بطور امیدوار شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے 40 سالہ سابق شوہر اور ریپر بادشاہ سے علیحدگی کے بارے میں بات کی۔
اپنی تعارفی ویڈیو میں ایشا ریکھی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مجھے محبت ہو گئی تھی تو لگا کہ بس یہی وہ شخص ہے جس کی مجھے تلاش تھی، وہ صرف گرین فلیگ نہیں تھا بلکہ پورا گرین فاریسٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں شادی کر کے گھر بسانا چاہتی تھی، اس لیے میں نے بہت کوشش کی لیکن کچھ تجربات انسان کو بدل دیتے ہیں۔
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب آپ کا اعتماد ٹوٹ جاتا ہے تو ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب آپ خود سے سوال کرنے لگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آخر مجھ سے کہاں غلطی ہوئی؟
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں جس صورتِ حال سے گزری اس نے مجھے توڑ دیا، میں اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ ایشا ریکھی اور بادشاہ 4 سال ریلیشن میں رہنے کے بعد ایک نجی تقریب میں رواں برس کے اوائل میں شادی کر لی تھی۔
ان کی شادی کی خبر مارچ 2026ء میں اس وقت سامنے آئی جب ایشا ریکھی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، تاہم ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور شادی کے چند ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہو گیا۔
گلوکار بادشاہ نے 31 اگست کو اپنی طلاق کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔