آبنائے ہرمز پر کسی ایک ریاست کا کنٹرول ناقابل قبول ہے: انور قرقاش

انور قرقاش—فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ریاست کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔

اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکروں اور دیگر جہازوں کو مسلسل درپیش خطرات ناقابلِ قبول ہیں

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی توانائی کی برآمدات کو یرغمال نہیں بنایا جائے گا۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران سے نمٹنا متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے بدستور ایک اہم مسئلہ ہے جبکہ ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔