ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔
ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
20 ستمبر کو ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ویمنز فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔
مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سیڈڈ ٹیموں میں شامل ہیں اور ڈائریکٹ کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔
پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔
یکم اکتوبر کو دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔