گیانی انفنٹینو پھر فیفا کی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کو تیار

فٹبال کی عالمی تنظیم کے موجودہ صدر گیانی انفنٹینو اگلے سال دوبارہ سے تنظیم کی صدارت کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انفنٹیو کے آئندہ برس انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان فیفا نے کہ دیا۔ وہ 2016 سے فیفا کے صدر ہیں اور اب چوتھی مرتبہ تنظیم کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پچھلے دنوں فیفا کی جانب سے پیش کیے گئے ایک متنازع پلان کے سبب اُن کو دُنیا کی مختلف فٹبال کنفیڈریشنز نے تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر یوئیفا نے۔

کنفیڈریشننز نے ورلڈکپ سمیت فیفا کے تمام ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد وہ منصوبہ فیفا کو واپس لینا پڑا۔

اب فیفا نے اعلان کیا ہے کہ گیانی انفنٹینو اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔