پاکستان ویمن ٹیم کا بھارت کو جیت کیلئے 56 رنز کا ہدف

فوٹو: پی سی بی

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارتی ویمن کو جیت کیلئے 56 رنز کا ہدف دے دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 19ویں اوور میں 55 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ویمن نے بھارتی ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان  ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان اور بھارت نے گروپ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کے خلاف یہ اہم میچ ہے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور آج 150ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔