آزاد کشمیر ضلع باغ میں فائرنگ، ایف سی اہلکار شہید، رینجرز اہل کار زخمی

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔