مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے سفاکانہ مظالم جاری ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی دیہات کو قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے روند ڈالا اور مکانات، مویشیوں کے باڑے اور پانی کے ٹینک تباہ کر دیے۔
قصرہ کے علاقے میں 28 روز سے محصور فلسطینی خاندانوں تک انسانی امداد بھی نہ پہنچنے دی اور درجنوں امدادی کارکنوں کو روک دیا۔
اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف قرار دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال سے اب تک مغربی کنارے کے 3 پناہ گزین کیمپوں سے 33 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو جبری بے دخل کیا۔
اسرائیلی کارروائیوں میں بچوں سمیت 100 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔