یوکرین کے علاقے دنیپرو میں روس نے بیلسٹک میزائل حملہ کر کے ایک اسٹیل پلانٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد اسٹیل پلانٹ میں کام روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی جس کے نتیجے میں روس نے لندن میں اپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا ہے۔
روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ آندرے کیلِن اب برطانیہ میں سفیر کے عہدے پر موجود نہیں ہیں۔
آندرے 21 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں تاہم ماسکو نے تاحال ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔