بھارت میں جاری ذات پات پر مبنی تعصب اور دلتوں سے امتیازی سلوک پر رپورٹ جاری

—فائل فوٹو 

عالمی جریدے یو سی اے نیوز نے بھارت میں جاری ذات پات پر مبنی تعصب اور دلتوں سے امتیازی سلوک پر رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق دلتوں کا آج بھی مساوی حقوق سے محروم ہونا ذات پات پر مبنی تعصب کا واضح ثبوت ہے جبکہ آئین کا برابری کا وعدہ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022ء میں دلتوں پر تشدد کے 57 ہزار 500 سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں اتر پردیش میں 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

یو سی اے نیوز کے مطابق بھارت میں اونچی ذات کی خواتین کے لیے فوری آواز اٹھتی ہے تاہم دلتوں پر مظالم کے وقت انصاف دکھائی نہیں دیتا۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند بی جے پی سے وابستہ عناصر کھلے عام دلتوں کے خلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔