چرس کی بو، ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا کو میچ روکنا پڑگیا

ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کسی شخص کے چرس پینے سے پریشان ہوگئیں۔

میچ روک کر ایمپائر سے کہا کہ یہاں اس قدر سخت بو آرہی ہے، یہاں کوئی چرس پی رہا ہے۔

جس پر ایمپائر نے کہا کہ جیسی چاہیں سگریٹ پیئیں مگر ٹینس کورٹ کے اطراف ایسا نہ کریں۔