وفاقی حکومت نے آج ڈیزل مہنگا اور پیٹرول سستا کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔