پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار دن کے دوران 100 انڈیکس 902 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 87 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 629 ارب روپے ہوگئی۔