لیڈی گاگا نے بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کر دی

—بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو گریب

امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے بغیر میک اپ اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  40 سالہ لیڈی گاگا انسٹاگرام پر ایک ریل میں بغیر میک سامنے آئیں۔

اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے فالوورز کو ان چیزوں کے بارے میں بتایا جنہیں وہ اپنی جِلد کے لیے انتہائی ضروری سمجھتی ہیں۔

گلوکارہ کی ویڈیو میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی واضح تھی جس کی ان کے مداحوں نے تعریف کی۔

علاوہ ازیں لیڈی گاگا کی جِلد اور خوبصورتی کی بھی مداحوں نے تعریف کی۔