امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جنگ امریکا میں نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز تک ختم ہوگی یا نہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ تنازعہ کا خاتمہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ ٹریفک پر منحصر ہے۔
ایران جنگ طویل ہونے کا خدشہ ہے، امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تعیناتیاں 2027 تک بڑھا دیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی اہلکار اور 19 جنگی بحری جہاز تعینات ہیں۔