نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تیمور کی دلچسپی بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کھیلوں میں ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پسند اور کھیلوں سے ان کی محبّت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بالی ووڈ بیبو کا کہنا تھا کہ تیمور کو کھیلوں سے بےحد لگاؤ ہے اور وہ اس وقت اپنا زیادہ تر وقت کرکٹ اور فٹبال کھیلنے میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیمور کا کرکٹ کی طرف رجحان ان کے دادا منصور علی خان اور پٹودی خاندان کی عظیم کرکٹ روایت کی یاد دلاتا ہے، جس پر خاندان کو فخر ہے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان اپنے بچوں پر کسی خاص پیشے کا دباؤ نہیں ڈالتے بلکہ تیمور جس شعبے کا انتخاب کریں گے، وہ اس میں ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔