پارلیمنٹ، کابینہ اور ن لیگ کی کمیٹی میں نئے صوبوں پر بات نہيں ہوئی، کھیئل داس کوہستانی

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی : فائل فوٹو 

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے صوبوں پر کوئی بات نہيں ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام "کیپیٹل ٹاک” میں بات کرتے ہوئے کھیئل داس نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ جب محسن نقوی نے انتظامی یونٹس کی بات کی تھی تو اس پر کابینہ میں بات کرنی چاہیے تھی تاکہ یہ معاملہ ہی ختم ہوجاتا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی آسیہ اسحاق نے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کی نہیں، لوگوں کی زندگی بہتر بنانےکی بات کر رہے ہیں۔