بھارت کے دارالحکومت دہلی میں دو فری لانسر صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان پر مبینہ تشدد کے خلاف صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
پریس کلب آف انڈیا، انڈین ویمنز پریس کور، دلی یونین آف جرنلسٹس، پریس ایسوسی ایشن اور کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس نے واقعے کی شدید مذمت کی۔
صحافتی تنظیموں نےایس ایچ او سمیت ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دونوں صحافی اسپتال کی افتتاحی تقریب کی کوریج کر رہی تھیں، تقریب میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا شریک تھیں، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سےسوال پوچھے جانے پر پولیس نے خاتون صحافیوں کو پکڑا اور مبینہ طور پر مارپیٹ کرتے ہوئے تھانے لے گئی۔
صحافی شاہین خان کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصاویر بھی سامنے آئیں، واقعے نے بھارت میں صحافت کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے مزید کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔