کینیا کے صدر نے بھارتی کیمیکل کمپنی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا

کینیا کے صدر ولیم روٹو(فائل فوٹو)۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بھارت کی کیمیکل کمپنی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔

صدر ولیم روٹو کا کہنا ہے کہ ٹاٹا کیمیکل کمپنی مقامی صنعتوں میں سرمایہ کاری اور مقامی معدنی وسائل سے کینیا کے شہریوں کو مستفید کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کمپنی کئی دہائیوں سے جھیل ماگادی سے قدرتی وسائل نکال رہی ہے لیکن اب تک مقامی طور پر نہ کوئی کارخانہ قائم کیا اور نہ ہی علاقے میں خاطر خواہ روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

صدر ولیم نے بھارتی کمپنی کی جگہ دو نئی کمپنیوں کو موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔