برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سنسنی خیز فائنل میں بیڈفورڈ الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فاتح ٹیم کے کپتان محمد ایاز بٹ نے بہترین قیادت کی، جبکہ حسن خان نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بولر خالد زئی عمر خالد نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر بیڈفورڈ کی ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد تاج بٹ اور نوجوان صحافی و چیئرمین عرفان اقبال مبین یاسین شاہد محمود ہائی ویکم، تفسیر چوہدری، راجہ عرفان، ساجد بٹ، امان بٹ اور تصور بٹ موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کو یوٹیوب کے ذریعے براہِ راست دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچایا گیا۔