یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے امن معاہدے کا امکان موجود ہے، روسی صدر

روسی صدر پیوٹن(فائل فوٹو)۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امن معاہدے کا امکان موجود ہے، یوکرینی حملوں کے باعث مذاکرات دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ 

ایک بیان میں روسی صدر نے کہا کہ چین سمیت کئی ممالک امن معاہدے کی حمایت کے لیے تیار ہیں، جنگ سے متعلق حتمی فیصلہ روس اور یوکرین کو ہی کرنا ہوگا۔ 

صدر پیوٹن نے کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملوں اور روسی فضائی حدود سے شہری طیاروں کو دور رہنے کا یوکرینی صدر کا بیان ریاستی دہشت گردی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کے بیان سے دوطرفہ امن مذاکرات کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔