شرجیل میمن کی کراچی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی مذمت

شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہر میں بے امنی پھیلانا افسوسناک ہے، احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں خوف و ہراس پھیلانا قانون کو چیلنج کرنا ہے، جماعتِ اسلامی کو احتجاج کا حق ہے، شرپسند عناصر کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی چھوٹ نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آگ لگانے، سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔