امریکا مڈٹرم الیکشنز تک ہلکی پھلکی ایران جنگ چاہتا ہے، رپورٹ

برطانوی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ مڈٹرم الیکشنز تک ہلکی پھلکی ایران جنگ لگی رہے تاہم نومبر انتخابات کے بعد ایران پر حملوں میں شدت آسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کے معاون چاہتے ہیں کہ نومبر تک ایران جنگ نہ بڑھے تاکہ ری پبلکنز انتخابات نہ ہاریں۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشنز تک ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایران پر اقتصادی دباو بڑھایا جائے۔