اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مزید 4 ممبران کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران کے استعفے کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق استعفیٰ دینے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمان، کرنل (ر) ڈاکٹر عارف مقصود، کاشف ظہور چوہدری اور عصمہ خلیل شامل ہیں۔
ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد ریاض جنجوعہ کا پہلے ہی استعفیٰ منظور کرلیا گیا تھا۔