سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت دفاع کے مطابق دیگر افسران کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، اتحاد اب عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کی قیادت کے تعین، تنظیمی ڈھانچے، ہیڈکوارٹر اور آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام اہم انتظامی مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا اور سمندری راستوں میں آمد و رفت کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کا مقصد عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانا اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون و صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔