غزہ کے فلسطینیوں کی جلا وطنی کا معاملہ ہمارے ایجنڈے سے خارج نہیں، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جلا وطنی کا معاملہ اسرائیل کے ایجنڈے سے خارج نہیں کیا۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ کے باعث فلسطینیوں کی جلا وطنی کا معاملہ منجمد کیا گیا۔ 

یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ 80 فیصد فلسطینی غزہ کی پٹی سے نقل مکانی کرنا چاہتے ہیں۔ حماس غزہ کے شہریوں کی نقل مکانی کی راہ میں حائل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ رضامند ممالک نے فلسطینیوں کی آبادکاری امریکا کی مدد سے مشروط کی ہے۔ امریکا فلسطینیوں کی نقل مکانی میں مدد ضرور فراہم کرے گا۔