تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش ٹیم کے اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ جبکہ سونی بیکر کو شامل کیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، اگس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پاپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں گرین کیپ کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔