ایک ایرانی ڈرون رہائشی کمپلیکس سے ٹکرایا ہے: کویتی حکام

—فائل فوٹو 

ایرانی حملوں کے بعد کویتی حکام نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون رہائشی کمپلیکس سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔ 

کویتی حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کویتی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی کمانڈروں کے کیمپ اور رہائش گاہ، علی السالم فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

پاسداران انقلاب کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر میزائل اور ڈرون حملے میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ علی السالم ایئر بیس پر موجود متعدد امریکی ڈرون طیارے بھی حملے میں تباہ ہوئے ہیں۔