180 فلاپ فلمیں دینے کے باوجود بالی ووڈ کا مقبول ترین اداکار

بھارتی فلموں میں ایک ایسا اداکار بھی ہے جو 180 فلاپ فلمیں دینے کے باوجود بالی ووڈ میں بےپناہ مقبول ہے۔  

فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ سے راتوں رات عالمی شہرت حاصل کرنے والے متھن چکرورتی جہاں 80ء کی دہائی کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے تھے، وہیں ان کے کیریئر کے ساتھ ایک ایسا بوجھل ریکارڈ بھی جڑا ہے جو کسی دوسرے اداکار کے پاس نہیں۔

متھن چکرورتی کے کیریئر میں تقریباً 180 فلمیں فلاپ یا باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں، جو کسی بھی بھارتی اداکار کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلی تین دہائیوں کے دوران متھن نے بطورِ سولو ہیرو کوئی بڑی ہٹ فلم نہیں دی۔ تاہم ملٹی اسٹارر فلموں میں ان کے کرداروں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

اتنی بڑی تعداد میں ناکامیوں کے باوجود متھن چکرورتی کا شمار انڈسٹری کے معزز ترین فنکاروں میں ہوتا ہے، جن کا اسٹارڈم اور مداحوں کی دیوانگی 180 ناکامیوں کے باوجود ختم نہ ہو سکی۔