مشرق وسطیٰ کیلئے نیا سیکیورٹی نظام بنانے میں علاقائی ممالک کی حمایت کرتے ہیں، چینی صدر

تصویر سوشل  میڈیا

چینی صدر شی جن پنگ مصر کے سرکاری دورہ پر ہیں، جہاں انہوں نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ 

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ اور صدر السیسی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں مشترکہ سلامتی کے لیے جامع حل پر زور دیا۔ 

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کیلئے نیا سیکیورٹی نظام بنانے میں علاقائی ممالک کی حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ کے عوام کو اپنے معاملات کا خود مالک رہنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عوام کو بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے معاملےکا مرکز ہے، اسے نظر انداز یا پسِ پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔