کال سینٹرز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 61 غیر ملکی گرفتار

 
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں میں ملوث مزید 61 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملک بدر ہونے والوں میں ویتنام کے 36 شہری، چین کے 24 اور ملائیشیا کا 1 شہری شامل ہے۔

تمام غیر ملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ڈی رپورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے یہ افراد دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آ سکیں گے۔

ملزمان کے ویزے منسوخ کر کے وزارتِ داخلہ نے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔