لاپتہ آئرش کوہ پیما کی لاش جنگلات سے برآمد، ساتھی باحفاظت واپس پہنچ گیا

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

مانسہرہ کی وادیٔ سرن میں لاپتہ آئرش کوہ پیما الیگزینڈر کی لاش پراچہ کٹھہ کے جنگلات سے مل گئی، ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق الیگزینڈر کی موت کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پولیس کے مطابق آئرش کوہ پیما الیگزینڈر اور برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر 28 اگست کو گلگت بلتستان سے منڈاکچھہ پہنچے تھے، دونوں کوہ پیماؤں نے اسی روز 13500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی سر کرنے کی مہم شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر 3 روز قبل باحفاظت منڈاکچھہ واپس پہنچ چکے ہیں۔

دونوں دوستوں نے الگ الگ راستوں سے نیچے پہنچنے کی شرط لگائی تھی۔