مشہد میں گاڑی ہجوم سے ٹکرا دی گئی، 4 افراد جاں بحق

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کے شہر مشہد میں گاڑی ہجوم سے ٹکرا دی گئی، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انقلابِ ایران کے حق میں مشہد میں ریلی نکالی گئی تھی جس سے گاڑی ٹکرائی گئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے اس واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیا ہے۔