برطانیہ، پاکستانی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

فوٹو: اسکرین گریب

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیے میں کھلاڑیوں کے ساتھ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کو کرکٹ ٹیم کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ کا سامنا رہا جس پر انہوں نے کہا کہ میں صرف ملنے آیا ہوں، سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا۔