برطانیہ کے حکومتی قرضوں کی لاگت میں بڑا اضافہ، اینڈی برنہم پر دباؤ بڑھ گیا

 امریکا ایران جنگ اور مہنگائی کے خدشات نے عالمی مارکیٹوں کو متاثر کیا: میڈیا رپورٹ 

برطانیہ کے حکومتی قرضوں کی لاگت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ قرض لینے کی بڑھتی ہوئی لاگت سے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم پر دباؤ بڑھ گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ برطانوی گلٹ کی شرحِ منافع بڑھ کر 5.89 فیصد ہو گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق 10 سالہ گلٹ ییلڈ جون 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکا ایران جنگ اور مہنگائی کے خدشات نے عالمی مارکیٹوں کو متاثر کیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا، جاپان اور یورپ میں بھی حکومتی قرض لینے کی لاگت بڑھی ہے۔