تفتیش میں کیا کوتاہیاں کی گئیں سب سامنے آرہا ہے: جبران ناصر

میر رضا کے اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ کمیشن کی سماعت کے دوران تفتیش میں کیا کوتاہیاں کی گئیں؟ اب سب کے سامنے آرہا ہے۔

کمیشن کی سماعت کے بعد جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیوں بلایا گیا؟ اس کا جواب سامنے آنا چاہیے۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا تھا کہ ایم ایل او کو آپ کے دفتر میں روکا گیا۔ ایم ایل او کا بیان وزیراعلیٰ کے دفتر میں لیا گیا، آزاد خان کو پوچھیں کہ کیوں 9 اگست کو وزیراعلیٰ کے دفتر بلایا گیا؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وفاقی ادارے کی جے آئی ٹی مانگنے میں حق بجانب تھے۔

ایڈووکیٹ جبران ناصر کا کہنا تھا کہ جہاں سے لاش ملی وہاں بھی ہیڈ محرر ہی صرف کام کر رہا تھا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں تو کسی کے بیان کی کاپیاں بھی نہیں دی گئیں ہیں۔ ابھی تک ان پولیس اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔