پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو جاری کردہ نوٹس سامنے آگیا

—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی سلیکٹرز کو جاری کردہ نوٹس سامنے آگیا، نوٹس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

نوٹس سی ای او سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں دونوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کی واضح وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا۔

نوٹس کے مطابق سلیکٹرز سے کہا گیا کہ آپ نے 2 جون کے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، میٹنگ منٹس کے مطابق آپ نے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا،  آپ کی سفارشات کی بنیاد پر رضوان اور امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بارے میں ان کے معیار اور پرفارمنس کی وضاحت کریں۔

سلیکٹرز سے نوٹس ملنے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے۔