پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گا، انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کو بتا دیا ہے اور نوٹس پیریڈ کے بعد وہ پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والے نوٹس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، اُن سے حالیہ ٹیم سلیکشن سے متعلق وضاحت مانگی گئی تھی، مصباح الحق سے کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، انہوں نے پی سی بی کے پوچھے جانے کے بعد بورڈ سے اپنی ذمے داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا تھا۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دورۂ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کو اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سیریز کا ایک ٹیسٹ ابھی باقی ہے۔