افغانستان سے منشیات فلپائن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے منشیات فلپائن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی میں دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔ 

فلپائنی حکام کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ 

منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر دیگر تجارتی سامان کے درمیان رکھا گیا تھا۔