ایف بی آر نے 2 ماہ میں 1 ہزار 722 ارب کا ٹیکس اکٹھا کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی کے پہلے 2 ماہ میں 1 ہزار 722 ارب کا ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ادارے نے ماہ کے طے شدہ ہدف سے 12 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔ 2 ماہ کے دوران ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف 1 ہزار 710 روپے رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2026ء میں 902 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جو اس ماہ کے ہدف سے 28 ارب کم ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماہ اگست میں ٹیکس وصولی کا ہدف 930 ارب روپے رکھا تھا۔