نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کی شرکت، وزیراعظم نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا

نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ بھی شریک ہے، وزیراعظم نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا، پاکستانی دستے کی آمد پر اسٹیڈیم میں شائقین نے بھی داد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا، تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان بھی شریک ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے، عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چھٹے ورلڈ نومید گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026ء تک کرغزستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔