شمالی قبرص کے شہر کیرینیا کے قریب 267 مسافروں کو لے جانے والی فیری الٹ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاشوجو جانے والی مسافر بردار فیری الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متعدد مسافروں کو رسیکیو کر لیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار فیری 500 میٹر سے زائد گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔
فیری کے کپتان اور عملے کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فیری کیرینیا سے ترکیہ کے شہر تاشوجو روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوئی۔