ڈیوڈ وارنر کا امام الحق کی انجری پر طنزیہ تبصرہ

آسٹریلیا کے سابق بیٹر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق کی انجری پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

چالس سالہ سابق آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین وارنر نے امام الحق کی ویڈیو پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ سب کرنے کے بعد وہ بیٹنگ کرنے بھی آئے؟ 

واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر امام الحق کی لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن ناکنگ کرنےکی ویڈیو پر سابق آسٹریلوی بیٹسمین نے ڈیوڈ وارنر نے تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

30 سال کے امام الحق جنھوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعد ازاں انھوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔

انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ گئی۔

ماضی کے واقعے کی وجہ سے امام الحق کی نئی انجری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025ء میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔