بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلادیش ایک بار پھر تعطل کا شکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلادیش ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا۔

اس حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ بی سی بی اور بھارتی بورڈ سیریز کے لیے نئی ونڈو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ سیریز نہیں ہو گی، دنوں بورڈز سیریز کے لیے مخلص ہیں، بی سی بی اور بی سی سی آئی نئی ونڈو دیکھ رہے ہیں۔

تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ہم سیریز کے لیے پُراُمید ہیں، اگر سیریز نہ ہو رہی ہوتی تو میں ایسے الفاظ استعمال نہ کرتا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست ستمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

بھارتی ٹیم کا دورۂ بنگلا دیش گزشتہ سال سیاسی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، بنگلادیش اور بھارت موجودہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے رواں برس بھی سیریز خدشات کا شکار تھی۔