وینزویلا کے تیل سے امریکا اپنی کمی پوری کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے تیل سے امریکا اپنے تیل ذخائر میں ہونے والی کمی کو پورا کرے گا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے تیل سے اسٹریٹجک قومی ذخائر کو دوبارہ بھرا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی تیل کے ذخائر بائیڈن دورِ حکومت میں خالی ہوئے، جنہیں دوبارہ بھرنے کا عمل بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ کے بعد سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق پیٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔