دہلی گورنمنٹ اسکول سیل کرنے کیخلاف طلبہ کا احتجاج

—’جیو نیوز‘ گریب

کراچی میں دہلی گورنمنٹ اسکول کو سیل کیے جانے کے خلاف طلبہ نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ تالا توڑ کر اسکول کی عمارت میں داخل ہو گئے۔

طلبہ و اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول نہ کھول گیا تو ہم سڑک پر کلاسز لگائیں گے۔

محکمۂ تعلیم نے کہا ہے کہ اسکول اینگرو اورینٹل اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کے آرڈر آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر فیڈرل بی ایریا بلاک1 میں واقع سرکاری اسکول کی عمارت سیل کر دی گئی۔

عدالت نے 2007ء میں دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت ایک تنظیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں بیک وقت 3 سرکاری اسکول لگتے تھے۔

صبح و شام کی شفٹ میں گرلز اسکول اور صبح کی شفٹ میں ایک بوائز اسکول موجود تھا۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ دہلی اسکول کا مجموعی انرولمنٹ تقریباً 2 ہزار ہے، رجسٹرڈ بچوں کو اطراف کے سرکاری اسکولوں میں منتقل کر رہے ہیں۔