ایران کا اردن میں تعینات امریکی فوج پر جوابی حملہ

فائل فوٹو

لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران نے اردن میں تعینات امریکی فوج پر جوابی حملہ کیا ہے۔

امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے تقریباً تمام میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ 

اتوار کو امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کیا تھا، حملے میں 2 ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق پاسداران ہرمز میں راکٹ داغنے کی تیاری کررہے تھے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں کئی ایرانی اہلکار اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ امریکا کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔