سڈنی میراتھون ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینا نے جیت لی، مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 4 منٹ، 42 سیکنڈ میں طے کیا۔
خواتین میں کینیا کی پیریز کی پہلی پوزیشن، 2 گھنٹے، 18 منٹ، 31 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کی۔
دنیا بھر سے آئے 30 سے زائد پاکستانی اور پاکستانی نژاد سمیت 40 ہزار سے زائد رنرز کی میراتھون میں شرکت۔
دانش الہٰی پاکستانی رنرز میں سب سے تیز رہے، فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ 7 سیکنڈ میں طے کیا۔ ویمنز میں ڈاکٹر رابعہ نعیم 3 گھنٹے 52 منٹ 25 سیکنڈ کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں۔
جیو نیوز کے فیضان لاکھانی نے بھی کامیابی کے ساتھ سڈی میراتھون مکمل کی۔
پاکستان میں سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھاویریاناکس بھی شریک ہوئے، انہوں نے پاکستان میں اسکولوں کی تعمیر کے لیے رقم اکٹھی کی۔